ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مالدووا میں صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ

مالدووا میں صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ

Mon, 14 Nov 2016 10:34:28    S.O. News Service

برسلز،13؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مشرقی یورپی ملک مالدووا میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ سولہ برسوں کے دوران یہ پہلے صدارتی الیکشن ہیں۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ دس اکتوبر کو ہوئی تھی اور اُس میں ایگور ڈوڈون نے سب سے زیادہ اڑتالیس فیصد کے قریب ووٹ حاصل کیے تھے لیکن وہ مطلوبہ 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر پائے تھے۔ اُن کو خاتون اکانومسٹ مائیا سانڈو کا سامنا ہے۔ ڈوڈون روس نواز سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ہیں۔ خاتون امیدوار یورپ نواز حلقوں کی امیدوار ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق روس نواز امیدوار ایگور ڈوڈون آج کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ روس کے ساتھ گہرے اقتصادی تعلقات استوار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ سن 2006 سے 2009 تک رہنے والی کمیونسٹ حکومت میں وزیر اقتصادیات تھے۔


Share: